صدر پزشکیان: صیہونی حکومت پر ایران کا حملہ ایرانی شہریوں اور مفادات کا تحفظ، ایران سے نہ بھڑنا

تہران - ارنا – صدر ایران نے اس بات پر زور دیا کہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مرکز پر میزائلوں کی بارش کے بعد نیتن یاہو کو جان لینا چاہیے کہ ایران جنگ طلب نہیں ہے لیکن وہ کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔

صدر مسعود پزشکیان نے منگل کی شب  ایکس پر لکھا:  قانونی حق کی بنیاد پر اور ایران اور خطے کے امن و سلامتی کے مقصد سے صیہونی  حکومت کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا: یہ اقدام ایران کے مفادات اور شہریوں کے دفاع میں تھا۔صیہونی حکومت پر ایران کا حملہ ایرانی مفادات اور شہریوں کے تحفظ میں تھا۔

صدر نے واضح کیا: نیتن یاہو کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران جنگ پسند نہیں ہے، لیکن وہ کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا  ہوگا ۔ یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے۔ ایران کے ساتھ  نہ بھڑنا۔

پاسداران انقلاب اسلامی نے میزائل حملے کے بعد ایک بیان جاری  کیا ہے ۔

 بیان میں کہا گيا ہے کہ  اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ اور شہید نیلفروشاں کی شہادت کے جواب میں، ہم نے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .